کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

0
40
عمران خان کو میرا ایک ہی پیغام ہے ، تُو تو گیا،محسن بیگ کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ بیگ صاحب آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے عمران خان کی؟ جس کے جواب میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو تو نہیں ہے صرف اتنا کہوں گا کہ "خان تُو تو گیا”

اسلام آباد سے گرفتار سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا.محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر محمد علی ورائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا ،جج نے پولیس سے مکالمہ کیا کیا تفتیش مکمل ہو گئی ہے، مارگلہ پولیس نے مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ،جج نے استفسار کیا کہ کون سی ویڈیو لینی ہے کیا پولی گرافی ٹیسٹ ہو گیا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ جی، پولی گرافی ٹیسٹ ہو چکا ہے، وکیل محسن بیگ نے کہا کہ تھانہ میں ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی،مقدمہ میں صرف پستول کا ذکر ہے اب ویڈیو کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، جس باکس کا کہہ رہے ہیں وہ باکس پولیس اٹھا کر لے جا چکی ہے،پولیس نے 8 دن کے ریمانڈ میں ابھی تک کیا تفتیش کی ہے، سو میٹر دوری پر جائے وقوعہ ہے اور ابھی تک کہہ رہے ہیں ویڈیو قبضہ میں لینی ہے،عدالتی حکم کے باوجود ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا یہ توہین عدالت ہے،محسن بیگ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے،

محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کی ہے،ریاست کا یہ طریقہ واردات ہے وہ تباہ ہو رہی ہے،پولیس سی سی ٹی وی کا باکس ایف آئی اے اٹھا کر لے گئی، ریمانڈ کے لیے جس ڈی وی آر کا کہہ رہے ہیں وہ پولیس کی موجودگی میں ایف آئی اے لے گئی، اپنی پاور کا استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کی پگڑی اس کی اہلیہ نے اچھالی ہے،میں دہشتگرد تو نہیں ہوں مجھے ذلیل کیا جا رہا ہے،میرے گھر میں پولیس گئی، 8 دن میں میرا برا حشر کیا گیا ہے،

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے محسن بیگ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ،عدالت نے محسن بیگ کو 8 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

محسن بیگ کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسلام آباد کے صحافی بھی محسن بیگ کے ساتھ یکجہتی کے لئے موجود تھے، عدالت پیشی کے موقع پر محسن بیگ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خان ان شاء اللہ جلد جائے گا، لوگوں کو کہتا گھبرانا نہیں، خود گھبرایا ہوا ہے،

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

Leave a reply