تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل کے طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا-
باغی ٹی وی : ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں،حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی کو جواز بناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا جس کے باعث نا تو آج نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہو سکی اور نا ہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکی-
اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد
بعد ازاں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے کسی باہر کی قوت نے فیصلہ نہیں کرنا میں نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا اب نگراں حکومت بنے گی اور الیکشن ہوں گے، صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے








