تحریک عدم اعتماد مسترد: اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

0
45

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر خوشی بھرا پیغام جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان، اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمداللّہ! باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔


اسد عمر نے اپنے ایک اور بیان میں اپوزیشن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولا تھا لگ پتہ جائے گا۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔

اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

Leave a reply