چیف جسٹس کی بیٹی ن لیگی رہنما پرویزملک مرحوم کی بہو سحربندیال نے استعفیٰ دے دیا

لاہور:چیف جسٹس کی بیٹی ن لیگی پرویزملک مرحوم کی بہو سحربندیال نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دے دیا،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی صاحبزادی سحر زریں بندیال نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل کی رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ان کے اس استعفے کی خبرکے‌حوالے سے سوشل میڈیا پرایک لیٹروائرل ہورہاہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ استعفیٰ سحر زرین بندیال کی طرف سے لکھا گیا ہے

 

سحر زریں بندیال کے استعفیٰ کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ وہ سنہ 2019 سے پیمرا شکایات کونسل کی رکن ہیں اور اب فیملی مصروفیات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتیں۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ یکم اپریل کو دیا تھا۔

خیال رہے کہ سحر زریں بندیال چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی صاحبزادی اور ایک متحرک وکیل ہیں۔ ان کی مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر پرویز ملک کے صاحبزادے بیرسٹر احمد پرویز ملک سے سنہ 2013 میں شادی ہوئی تھی۔

 

Comments are closed.