وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ ہم ہتھیار ڈال دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آخری آپشن یہ ہے کہ استعفیٰ دیدیں ہار جیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہو گیا ہے تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہو چکی ہیں، کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہے ، چوروں ،لٹیروں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے ،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں کو شکست ہو گی، تمام طاقتیں ایکسپوز ہو چکی ہیں، مجھے امید ہے کہ شام تک اچھے فیصلے آئیں گے، تین ماہ پہلے کہتا تھا کہ استعفے دے دو، مجھے پتہ تھا کہ مسئلے کیا ہیں، میں اسوقت بھی ٹھیک تھا جب میں کہتا تھا گورنر راج لگا دو وہ بھی ٹھیک تھا، اب بھی کہتا ہوں کہ مستعفی ہو کر قوم کے پاس جانا چاہئے، عمران خان آج خطاب کرنے جا رہا ہے تین ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کیا ہے اس وقت بھی کہتا تھا کہ استعفے دیدو، سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتاہے قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی، اگر کوئی یہ سمجھ رہاہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیا ہو رہاہے اور کس نے کیا ہے تو جان لے کہ قوم کو سب سمجھ ہے کہ کس نے کیا کیا ہے،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ہے، اسمبلی کی تحلیل ختم کر دی گئی ہے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے تحریک عدم اعتماد برقرار رہے گی،فیصلے کے مطابق وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری وزیراعظم کو الیکشن کروایا جایے حکومت کسی صورت اراکین کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتی .

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ٫ رولنگ کالعدم۔ کابینہ بحال٫ عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

ن لیگ نے پرویز الہیٰ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

پوری دنیا جانتی ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ

Shares: