بلوچستان میں دو دہشت گرد جہنم واصل،پاک فوج کے دو جوان شہید

0
66

بلوچستان میں دو دہشت گرد جہنم واصل،پاک فوج کے دو جوان شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جو دہشت گردوں نے امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا،آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے2 اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔وطن عزیز کے امن کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

Leave a reply