عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے اور وہ سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں

عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی  گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان ایک اچھے اور عزت دار انسان ہیں،عمران خان صرف اپنے ملک کو اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتا تھا، بطور وزیراعظم انکا ریکارڈ غیر معمولی ہے،

کینیڈا میں مقیم تحریک انصاف کی رہنما طلعت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ ہم نے ہر کسی کو دیکھ لیا،سب بیرونی آقاؤں کے ساتھی ہیں، اس وقت خان صاحب کو ہماری ضرورت ہے، انہوں نے مقابلہ کیا، وہ ہارے نہیں بکے نہیں جھکے نہیں، میری آپ سب سے پورے پاکستان سے گزارش ہے کہ خان صاحب کو جتنا ہو سکے سپورٹ کرنا ہے، ڈی چوک جمع ہونا ہے، سوشل میڈیا پر کیمپئین کریں گے، ہم نے ہار نہیں ماننی، ہم نے آج خان صاحب کو کہنا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے عوام آپ کے ساتھ ہے

https://twitter.com/TalatKash/status/1512898692172423168

قبل ازیں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی،مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زورلگایا،کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے،وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،

عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

Comments are closed.