پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

0
93

پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ باقی رہ گیا اور ابھی تک ووٹنگ نہیں ہوئی،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں، دوسری بار آئین کو توڑا جارہا ہے ہم ساڑھے 10بجے کے سیشن کیلئے صبح 10 بجے سے یہاں موجود ہیں ابھی تک ایجنڈا شروع نہیں ہوسکا،

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے آئینی، قانونی اور اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں، ان کے کسی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی آئینی، قانونی حیثیت نہیں ہوگی عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی اور حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں،ان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام۔متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کسی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی آئینی، قانونی حیثیت نہیں ہوگی، ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، عمران خان کے ہر غیرآئینی اقدام کی قوم مدافعت بھی کرے گی اور مزاحمت بھی۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اِن کے ساتھ طے ہوا تھا کہ افطاری تک سپیچز کرلیں اور افطار کے بعد ووٹنگ ہوگی۔
جب افطاری کے بعد اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر صاحب کا کہنا تھا ووٹنگ کے لیے خان صاحب نہیں مانے۔

سپیکر قومی اسمبلی وزیراعطم سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گالیاں دیں،صحافی نے سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کے ووٹنگ ہوگی تو جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافی کو گالی دی

دوسری جانب قومی اسمبلی میں جاری تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کے دوران ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی ہے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے قیدیوں کی وین پہنچائی گئی ہے یہ واضح نہیں ہے کہ وین کس کیلئے لائی گئی ہے

وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ سکتے ہیں کابینہ ارکان نے تصدیق کی کہ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے ۔کابیںہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے سپیکر قومی اسمبلی نے لیگل برانچ کے افسران کو پھر طلب کیا ہے اور اجلاس بارے مشاورت کی ہے لیگل ٹیم نے ایڈوائس ڈی کہ ووٹنگ لازمی ہے ورنہ توہین عدالت کی کاروائی ہو گی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے نو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو ابھی تک شروع نہیں ہو سکا اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان میں موجود ہیں ۔تاکہ کسی بھی وقت ووٹنگ ہو تو اراکین پارلیمنٹ میں ہوں

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے تاہم اب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آسکا

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری نے سارے سٹاف کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی متعلقہ برانچز کو رات 10 بجے کھول دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری

سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع

عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

Leave a reply