شہباز شریف ایک بار پھر فرد جرم سے بچ گئے
لاہور کی سپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی گئی
منی لانڈرنگ کیس میں آج ن لیگی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن شہباز شریف نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی درخواست میں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوسکتا کیونکہ آج وزیراعظم کیلئے ووٹنگ ہونی ہے
دوسری جانب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے لیکن ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
واضح رہے کہ آج ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی بلکہ صرف تفتیشی افسر عدالت میں حاضر ہوا تھا دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں اس لیے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں گے ،شہباز شریف کے وکیل امجدپرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت کی لمبی تاریخ دی جائے کیوں کہ میں کل عمرے کی ادائیگی کیلئے جا رہا ہوں اور 25 اپریل کو واپس آؤں گا جس کے بعد عدالت نے 27 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری
تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز
شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس،شہباز، حمزہ کی درخواست ضمانت،فیصلہ آ گیا








