وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دیا –

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ائیرپورٹ مٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا وزیر اعظم نے 4 سال سے منصوبے کے التواء پر تشویش کا اظہار کیا اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی –

سابق وزیراعظم عمران خان قومی خزانے میں کتنا پیسہ چھوڑ گئے؟پی ٹی آئی کے دعوے…

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) حکام نے وزیر اعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی وزیر اعظم نے حکام سے پوچھا کہ منصوبہ طویل عرصےسےالتواکاشکارکیوں رہا؟ میٹرو منصوبے پر التوا کاکوئی جوازنہیں بنتا، ابتدائی طورپرمنصوبےکیلئے 15بسیں مہیا کی جارہی ہیں، موٹروے پراسلام آباد میٹروکا ایک سٹیشن ہونا چاہیے۔

حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر ہفتہ سےبسیں چلائی جائیں گی وزیر اعظم نے میٹروبس منصوبےمیں تاخیر کی تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی مفاد کےمنصوبوں کوجلد مکمل کیاجائے-

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ میٹروبس میں سامان رکھنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے، 16بلین خرچ ہونےکے باوجود منصوبہ التوا کا شکارہونا قابل افسوس ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے سے متعلق سماعت: حکومت کو بالکل بھی انتقامی کارروائی نہیں…

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو بروز ہفتہ 16 مارچ کومیٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹر وے کونیکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا ‏وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.


مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا جو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

گزشتہ روز کراچی کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا تھا کہ کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہوں گے حل کریں گےوزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور سندھ کا دؤرہ کیا، ہمیں اس ملک کو مل کر خوشحال، پُرامن کرنا ہے،10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا، 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا ہمیں حکومت کو نکالنے کے شای مانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی،پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کریں گے،ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کی جتنی بھی سڑکیں ہیں وہ وفاق حکومت اخراجات دیگی،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ کے سی آر کو ہم واپس سی پیک میں بنائیں گے-

متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں سندھ کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ کو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر اعظم کو کابینہ کی جانب سے مبارکباد دی –

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا تھا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے،وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے، آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں-

پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا شیڈول پھر تبدیل کردیا

Comments are closed.