باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک بار تاریخ رقم ہو گئی شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلی بن گئے
پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیر اعلی بن گیا ۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن عدم اعتماد کے کر آئی تھی جس کے بعد عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تھی ۔وزیراعلی پنجاب کے خلاف بھی اپوزیشن عدم اعتماد لے کر آئی تھی اسی روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استعفی دے دیا تھا بعد ازاں تحریک انصاف نے پرویز الٰہی کو وزیراعلی کا امیدوار نامزد کیا تھا ۔اپوزیشن نے مشترکہ طور پر حمزہ شہباز کو وزیراعلی کا امیدوار نامزد کیا تھا
تحریک انصاف کے باغی رہنماؤں جہانگیر ترین علیم خان نے بھی حمزہ شہباز کا ساتھ دیا اور حمزہ شہباز آج وزیراعلی پنجاب منتخب ہو گیے
شریف خاندان دہائیوں سے اقتدار میں رہتا آیا ہے اب پہلی بار ایسا ہوا کہ شہباز شریف وزیراعظم اور بیٹا وزیر اعلی بن گیا ۔ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ا چکی ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بھی وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے
حمزہ شہباز کے وزیراعلی منتخب ہونے پر مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں اور سیاسی قائدین نے حمزہ شہباز کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے
حمزہ شہباز نے منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دینے کا بھی اعلان کیا
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز48 برس کی عمر میں پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ بنے حمزہ شہباز 6 ستمبر 1974ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے تایا نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہے 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں اقتدار میں اڈیالہ جیل رہے اور نواز شریف کے فیملی سمیت جدہ منتقل ہونے کے بعد کاروبار حمزہ شہباز نے سنبھالے رکھے انہوں نے اپنے تایا اور والد سمیت خاندان کے دیگر لوگوں کی جلا وطنی کے بعد سیاست میں باقاعدہ حصہ لیا۔
2008ء کے عام انتخابات میں لاہور کے این اے 199 حلقے سے بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے 2013ء کی اسمبلیوں میں ممبر قومی اسمبلی این اے 119 سے دوبارہ منتخب ہوئے 2018ء کے انتخابات میں پی پی 146 سے پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور عثمان بزدار کے مقابلے میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حصہ لیا مگر مسلم لیگ ن کو 156 ووٹ ملے اور عثمان بزدار 186 ووٹ لیکر پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بنے۔
عمران خان کے خلاف لاہور سے مہنگائی مکائو مہم کا آغاز کیا اور مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی تک یہ مارچ مکمل کیا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پنجاب میں عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع ہوئی اس سے قبل پنجاب سے بزدار حکومت کے خلاف ترین گروپ اور علیم خان گروپ اپنی تحریک کو کامیاب کر چکا تھا بزدار کی حکومت کے خلاف اسد کھوکھر بھی اعلان بغاوت کر چکا تھا حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کو اپنے ساتھ ملایا اور سیاسی حکمت عملی سے اس کا فائدہ اٹھایا مسلم لیگ ن نے اپنے ممبر اسمبلی اور اتحادیوں کو تقریباً دو ہفتے ایک ہی جگہ رکھا اس دوران عدالت میں تحریک انصاف اور اتحادی چلے گئے سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری سے اختیارات واپس لے لئے جس کو عدالت نے بحال کر دیا
عدالت نے 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ دیا گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں دس گھنٹوں کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد چودھری پرویز الہٰی کے مقابلے میں حمزہ شہباز کو پنجاب کا اکیسواں وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا
تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے
ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف
پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے
پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج








