ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں صبح نماز عید کے مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید کے بعد اامت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں-

ڈاکٹر عارف علوی کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد حسب معمول قبرستانوں کا رخ کیا جہاں اپنے عزیز و اقارب کی قبور پہ حاضری دے کر ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں مانگیں-

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز ادا کی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ان کے ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی، نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر ، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر، میں بھی عیدالفطر منگل کو ہی منائی جارہی ہے

عید الفطرکے موقع پر شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

Leave a reply