‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے:آصف زرداری

0
41

کراچی :‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی سے خطاب میں کہا ہے کہ جومزاعوام میں رہنے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں۔

کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بھٹواوربے نظیرجیسا نہیں بن سکتا لیکن ان کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

میرا ویژن صرف عوامی خدمت کرنا ہے، جب بے نظیربھٹوکوگڑھی خدابخش میں دفنایا گیا تب میں نے عہد کیا تھا کہ بے نظیرکا مشن جاری رکھوں گا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست کوعبادت سمجھتا ہوں، عوامی طاقت سے ہرسازش کا مقابلہ کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ کیوں کہ عوامی طاقت میرے ساتھ ہے۔

سابق صدرکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود ہی گر جائے گا۔ آج ملک کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے۔ ملک کی ترقی اورمعیشیت کوصرف پیپلزپارٹی ہی بہتراندازمیں چلا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ زبان کا پکا ہوں، اتحادیوں کے ساتھ جوبھی وعدے کیے ہیں وہ وعدے وفا ہوں گے۔ اب ضلع شہید بینظیرآباد کے تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کروں گا۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کیے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں،

آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاء الحق کی شکل میں آتے ہیں۔ آج کا ظالم عمران خان ہے۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جمہوری روایات کا پاس کرنے کے قائل ہیں‌

Leave a reply