لاہور:عمران خان قوم کاسب سےقیمتی سرمایہ:اللہ ان کی حفاظت فرمائے،ان دعائیہ احساسات اوراللہ کے حضورگزارشات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم پررکھے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،ان کے جیسا دیانت دار اور نڈر لیڈر پوری اسلامی دنیا میں نہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ کل رات خان صاحب کی بات نے پوری قوم کو پریشان کر دیا، اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سر پہ سلامت رکھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو سامنے آئے گی جس میں سب کے نام ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی سپر پاور کے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم نے کبھی ان کے جلسے یا لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی۔
عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کے جیسا دیانت دار اور نڈر لیڈر پوری اسلامی دنیا میں نہیں۔ رات خان صاحب کی بات نے پوری قوم کو پریشان کر دیا۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سر پہ سلامت رکھے۔ آمین۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 15, 2022
انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد یہ حکومت گرانے آتے تھے، ہم نے ان کو احتجاج سے نہیں روکا، نواز شریف کی ن لیگ نے بزدلانہ حرکت کی، نواز شریف جتنے بزدل تم ہو اتنی تمہاری پارٹی ہے، نواز شریف نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا۔








