سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

0
35

پشاور:پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پشاور میں سکھ شہریوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ تشویش، مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سکھ شہریوں کی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے:

 

بھارتی ایجنٹوں نے فائرنگ کرکے دو سکھ شہری جان سے ماردیئے ،اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو شہر کے ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی جیسی ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستانی سکھ شہریوں پرقاتلانہ حملے کئی سالوں سے جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک کئی سکھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،

اسی طرح کا ایک واقعہ پچھلے سال ستمبر میں بھی پیش آیا تھا ، جب پشاور میں نامعلوم افراد نے معروف حکیم سردار ستنام سنگھ کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے دواخانے میں موجود تھے۔

تفتیشی ٹیم کی جانب سے جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود کچھ حاصل نہ ہوسکا ، اس وقت بھی اس واردات کے فوراً بعد تمام ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ذریعے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود یہ تازہ واقعہ رونما ہوگیا

سردار ستنام سنگھ معروف حکیم تھے اور انھوں نے نیشنل کونسل فار طب سے حکمت کی تعلیم حاصل کی تھی۔

Leave a reply