میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی شدید مذمت

0
37

سیاسی و حکومتی شخصیات نے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے دھماکے میں تین فوجی جوانوں سمیت 6 افراد کی شہادت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی:پی پی پی چیئرمین اوروزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سےمیران شاہ میں خودکش حملےکی مذمت کی گئی ہے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسزکےاہلکاروں اوربچوں کی شہادتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، انسانیت کے دشمنوں سے انہی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

اسپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

‏وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی فیصل علی سبزواری نے خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں اور بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا-

چولستان کی پکار ازقلم :غنی محمود قصوری

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ميراں شاہ خود کش حملے کی مذمت کی وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ میراں شاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہمارے3بہادر سپاہی اور3معصوم بچے شہید ہوئےملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے پر قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے-

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ میران شاہ میں خود کش دھماکہ کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا دھماکہ میں 3معصوم بچے،اور 3اہلکار شہید ہوئے،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور فیملیز کو صبرِ جمیل عطا فرمائے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج پر حملے کے پیچھے چھپے عناصر کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے-

میراں شاہ میں خود کش دھماکہ : 3معصوم بچے، 3اہلکار شہید

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مزمت کی ہے انہوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں اور 3 کمسن بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے، واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں،کوئی مذہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانےکی اجازت نہیں دیتا ملک و قوم کے لئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا، انہوں ںے کہا کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ 3 معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں خودکُش حملہ آور کے اعضاء کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر

Leave a reply