کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں حالیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست دائر، سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی، سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کو نوٹسز جاری کر دیئے نوٹسز میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیا فرنس آئل مہنگا ہوگیا ہے اس لیے بجلی پیداوار متاثر ہورہی ہے؟
عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی-
سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد
درخواست گزار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،شدید گرمی کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہو گیے ہیں،شہر میں کے الیکٹرک کی جانب لوڈ شیڈنگ کے دعوے دھرے رہے گیے ہیں-
درخواست گزار نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس صرف 852 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تعلیمی مراکز،تعلیمی ادارے ،اسپتال شہریوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے،شہری 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود اضافے بلز وصول کیے جارہے ہیں-
اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کا محاصرہ، اسد عمر کی حکومت کو سخت تنبیہ
درخواست میں مزید کہا گیا کہ کراچی بھر میں 7 سے 9 تو کہیں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ناقص کارکردگی پر عوامی مفاد میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے-
درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہےدرخواست میں وفاقی وزیر توانائی ،سندھ حکومت،کے الیکٹرک و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-