پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل شرکاء اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ کئی گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد صبح سویرے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچا جہاں عمران خان نے خطاب بھی کیا۔

جناح ایونیو پر عوام سے خطاب کے دوران عمران خان نےکہا کہ 30 گھنٹوں میں کنٹینر پر پشاور سے یہاں پہنچا ہوں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن 30 گھنٹے میں دیکھا کہ جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ہماری قوم خوف سے آزاد ہوگئی ہے سارے پاکستانی پہلی مرتبہ متحد دیکھے ہیں، اور اب امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

جیسے ہی مجھے وہاں سے حکم ملا۔۔عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار؟

ان کا کہنا تھا کہ اب ہماری قوم مجرموں کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے گی، موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا بیٹا حمزہ شہباز سنگین جرائم کے مرتکب ہیں اور انہیں ملک کی بھاگ دوڑ دے دی گئی خوف دلایا جاتا ہے کہ بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سارش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیکھا کہ یہ لوگ ملک کو انتشار کی جانب لےکرجا رہے ہیں، یہ لوگ فوج اور پولیس سے ہماری لڑائی کروانا چاہتے ہیں لیکن یہ پولیس بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہماری ہے، ہم ملک کو تقسیم کرنے نہیں آئے بلکہ قوم کو بنانے کے لیے آئے ہیں۔

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

انہوں نے کہا کہ حکومت کو 6 روز دے رہا ہوں، اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کو ساتھ لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

عمران خان نے سپریم کورٹ کو مخاطب کرکے کہا کہ گزشتہ رات سے ابتک 5 کارکنوں کو جاں بحق کردیا گیا، ہم پر امن احتجاج کے لیے نکلے ہیں اور کبھی انتشار کی ترغیب نہیں دی، ہمارے جلسوں میں ہمیشہ فیملیز آتی ہیں، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ان پر آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا اس لیے سپریم کورٹ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے۔

دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم

عمران خان کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کارکن ریڈ زون میں داخل ہو گئے، پی ٹی آئی کارکنان ایوان صدر اور ڈپلومیٹک انکلیو بھی پہچنےبعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کنٹینرز ہٹا کر پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئے پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک پررکاوٹیں ہٹادیں ہیں پی ٹی آئی مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں ،پولیس اور رینجرزنے مظاہرین کو تحمل سے روکا،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان ریڈزون میں موجود ہیں مظاہرین کو ریڈ زون سے باہر جانے کی ہدایت کی جارہی ہے-

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ریڈ زون میں رینجرز اور افواج پاکستان تعینات ہے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خود اس صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کیا اور 8 گھنٹے قبل اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے والا سابق وزیرا عظم عمران خان کا قافلہ صبح سویرے ایچ نائن پہنچا اور بتدریج ڈی چوک کی جانب گامزن ہوا لیکن جناح ایونیو پر پہنچ کر چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے خطاب کیا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن جمعرات کی صبح سویرے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈی چوک پر جمع ہونا شروع ہوگئی۔

عمران خان اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا،مریم نواز

Shares: