بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

0
40

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی گئی
11ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک کی حمایت کی، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم پیش نہ ہوسکی تحریک پیش کرنے کیلئے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی، اجلاس میں یارمحمدرند اور اسدبلوچ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تحریک سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے پیش کی تھی

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تعاون کیا،اپوزیشن کے تمام ارکان کا شکریہ کرتا ہوں،میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والوں سے رابطہ کروں گا،میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے،ہمیں مل کر صوبے کی خدمت کرنی چاہیے، بلوچستان میں تحاریک پیش ہوتی رہتی ہیں، تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں لیکن ٹائمنگ غلط ہے،تحریک عدم اعتماد آنے سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ،ہم بلدیاتی الیکشن اور بجٹ کی تیاری میں مصروف تھے،

رکن اسمبلی یار محمد رند نے کہا تھا کہ بلوچستان کے عوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجوکومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نےدستخط کردیئے ہیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بہت فکرمند ہیں، صوبے میں بہت بُری صورتحال ہے، لگ رہا ہے آنے والا بجٹ جناح روڈ پرپیش کیا جائے گا.

25 اکتوبر 2021ء کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تاہم اس تحریک سے قبل ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

جبکہ 9 جنوری 2018ء کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی انہوں نے تحریک سے قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس وقت وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن صوبے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی۔

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

Leave a reply