نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت
نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت
نیپال میں گزشتہ روز لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا
طیارے میں 22 افراد سوارتھے، کوئی زندہ نہیں بچا ، طیارے کی تلاش میں نیپال کی فوج بھی متحرک تھی، نیپال کی فوج کی مدد سے ہی اس طیارے کا ملبہ تلاش کیا گیا ہے، طیارے نے اتوار کی صبح نیپال کے علاقے یوکھرا سے جوم سوم کے لئے پرواز لی تھی ، تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اس دوران طیارے کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا، طیارے میں 22 مسافر سوار تے جن میں 4 بھارتی، تین جاپانی اور باقی نیپالی شہری تھے ،حادثے میں عملے سمیت سب مسافروں کی موت ہو گئی ہے
تارا ایئر لائن کے طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد نیپالی فوج نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا ، طیارے جہاں گرا وہاں کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، طیارہ نیپال کے شہر مسٹانگ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ موسم کی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا تاہم مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا کہ تباہی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے،
نیپال پولیس کے انسپکٹر راج کمار تمانگ کی قیادت میں ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تا ہم ڈی این اے کے بعد ہی لاشوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا،چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما کے مطابق طیارے کو آخری بار مسٹانگ ضلع میں جوم سوم کے اوپر آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر اس کا رخ ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ گیا تھ جس کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا تھا
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارےکی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر619 ہے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں باقی کا تعلق نیپال سے ہے
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی