برازیل ائیر پورٹ پر اشتہارات کیلئے لگی اسکرینوں پر اچانک فحش کلپس چل پڑے

برازیل کے ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینوں پر اچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر پروازوں کے انتظار میں سیکڑوں مسافر موجود تھے اسی وقت ٹرمینل پر اشتہارات کے لیے اسکرینوں پر فحش ویڈیوز چل گئیں۔

اس حوالے سے مذکورہ ہوائی اڈے کی منتظم کمپنی "انفرا ایرو” نےوضاحت دی کہ ہیکرزنے سائبر حملے کئے اور اسکرین پر پورن کلپس چلائے اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینز دوسری کمپنی چلاتی ہے اور خرابی کی ذمہ دار بھی وہی کمپنی ہے۔

"انفرا ایرو” کے ترجمان نے مزید کہا کہ تاہم پروازوں کے شیڈول کے بارے میں معلومات کے لیے مختص اسکرینیں سائبر حملے میں متاثر نہیں ہوئیں یہ اسکرینیں ہماری ذمہ داری تھیں۔

نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

ترجمان نے کہا کہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں اور وفاقی پولیس میں اس واقعے کی شکایت درج کرائی ہے اشتہارات کی یہ اسکرینز اس وقت تک بند رہیں گی جب تک کہ ذمہ دار کمپنی ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتی-

نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت

Comments are closed.