لاہور:پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے آج پہلے مرحلے میں گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تشکیل دی جانے والی صوبائی کابینہ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف لیا-
باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کابینہ میں شامل کیے جانے والے صوبائی وزرا سےحلف لیا اٹھا لیا چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
لاہور پولیس کا یاسمین راشد کی وزیرداخلہ و دیگرحکام کیخلاف مقدمے کی درخواست لینے سے انکار
ذرائع کے مطابق پنجاب کے صوبائی کابینہ کے پہلے مرحلے میں8 وزرا حلف اٹھایا جن میں سردار اویس لغاری اور ملک احمد خان شامل ہیں پہلے ہی مرحلے میں خواجہ سلمان رفیق اور حسن مرتضیٰ نے بھی حلف اٹھایا پی پی سے تعلق رکھنے والے حسن مرتضیٰ کابینہ میں سینئر وزیر کی حیثیت سے شامل کیے گئے اس کے علاوہ رانا محمد اقبال،عطاء اللہ تارڑ، چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے بلیغ الرحمان نے کچھ دیر قبل ہی حلف اٹھایا ہے۔ ان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حلف لیا ہے
صوبہ پنجاب کے نامزد گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
قبل ازیں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا فورس استعمال کرنے سے متعلق بیان خانہ جنگی کے اعلان کے مترادف ہے۔
انجینئر امیر مقام نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے پی کے اعلان کا نوٹس لےانہوں نے کہا تھا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران نیازی پاکستان میں فساد کرانے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ محمود خان کے اعلان جنگ کا نوٹس لے کر کارروائی کرے خانہ جنگی کرانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے فورس سرکاری خزانے سے تنخواہیں لیتی ہے اور قانون کی پابند ہے۔