شہباز گل کی اہلیہ کے نادہندہ ہونے کا معاملہ، قائمہ کمیٹی میں اعتراض عائد
چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ فیک اکاؤنٹ پر ٹویٹر تھوڑا زیادہ وقت لیتا ہے ، فیس بک جلدی کاروائی کر دیتا ہے،ہر ماہ 12 سے 13ہزار رپورٹس مختلف پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں،70 فیصد فیک اکاونٹس کو ختم کیا جاتا ہے ،ملک میں 115 ملین افراد انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں ، ملک میں 113 ملین افراد موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں،فائیو جی پر ابھی تک ہمیں پالیسی ڈائریکٹو نہیں ملا،

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لیں ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ بعض آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود بھی پیسے دیئے جارہے ہیں،جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیز کو پیسے کیوں دیں؟ اس وقت ملک میں کتنے فیصد بجلی چوری ہورہی ہے؟ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ڈسکوز کو 13فیصد بجلی لائن لاسز کی رعایت ہے مگر عملا بجلی کا نقصان 17فیصد پایا گیا، اس وقت سب سے زیادہ بجلی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چوری ہورہی ہے، کیسکو میں 65فیصد بجلی چوری ہورہی ہے،بجلی صارفین کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہورہا ہے،

پی اے سی اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرول کی اب بھی سبسٹڈی 9 سے 10روپے فی لٹر ہے، ڈیزل پر پچیس چھبیس روپے سبسٹڈی دی جارہی ہے، ملک اور غریب آدمی کی معیشت ڈیزل پر منحصر ہے،غریب آدمی کی معیشت کا ڈیزل کم قیمت پر ہونا چاہیے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی ایس او کے علاوہ نجی آئل کمپنیوں کو مارکیٹ کے مقابلے پر تیل بیچنے دیں،

کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ دنیا بھر میں بجلی صارفین جتنی زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں اتنی سستی دی جاتی ہے، پاکستان میں بجلی صارفین جتنی زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں اتنی ہی مہنگی دی جاتی ہے،پاکستان میں کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر بجلی کمپنیوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی پیسے دیئے جاتے ہیں، آئی ایم ایف سے بات کرتے ہوئے صارفین کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا،اب پھر کہا جارہا ہے کہ سات روپے یونٹ بجلی مہنگی ہورہی ہے،اگر بجلی مہنگی ہونے کا یہی سلسلہ جاری رہا تو ایسے ملک ٹوٹ جائے گا،

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی اہلیہ کی ڈگری کا معاملہ سائنس ٹیکنالوجی کمیٹی کمیٹی میں زیربحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں شہبازگل کی اہلیہ کو کمیٹی میں بلا لیتے ہیں یا ویڈیوپر لے لیتے ہیں،سینیٹر ہمایوں نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ کا مسئلہ سیاسی ہے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ نے ڈگری مکمل کی نہ رپورٹ جمع کروائی ، یونیورسٹی کا پیسہ ضائع ہوا، شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے پر کمیٹی میں گرما گرمی ہوئی

شبلی فراز نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے کو سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر کمیٹی میں شامل کیا گیا، نور عالم نے کہا کہ آپ کرپشن کا دفاع کررہے ہیں؟ اگر کمیٹی میں بحث نہیں ہوگی تو زیادہ مسئلہ ہوگا،شبلی فراز نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ جیسے کئی کیسز ہیں، پہلے دیگر کی بھی لسٹ مہیا کرنی چاہیے،شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے پر چیئرمین کمیٹی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر بحث کے دوران قائمقام چیئرمین کمیٹی افنان اللہ اور پی ٹی آئی سینیٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ڈاکٹر ہمایوں نے کہا کہ کمیٹی کسی کی عدم موجودگی میں معاملے کو نہیں سن سکتی .شبلی فراز نے کہا کہ آپ گالیاں دے کر سینٹر بنے آپ نوازشریف کو بچانا چاہ رہے ہیں،یہ چیئرمین سیاسی ہیں ، غلط بندہ بیٹھ گیا، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آپ کون ؟ کوئی جانتا تک نہیں ، پیٹی بائی کی کرپشن کو چھپانا چاہ رہے ہیں ، آپ کو عدالت میں لے کر جاؤں گا،سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ آپ کو کمیٹی روم سے باہر نکال دینا چاہیے، کمیٹی کے چیئرمین کے لائق نہیں،چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ کی شبلی فراز سے تلخ کلامی کے دوران کمیٹی روم میں سارجینٹ آگئے سینیٹر فوزیہ ارشد کی چیئرمین کمیٹی افنان اللہ کے ساتھ شدید گرما گرمی ہوئی ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی میں سینیٹرز کے درمیان گرما گرمی کے باعث بریک کردی گئی تلخ کلامی افنان اللہ ، شبلی فراز، فوزیہ ارشد اور ہمایوں محمند کے درمیان ہوئی

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی میں سینیٹرز نے ایک دوسرے پر پیسے لے کر سینیٹر بننے کا الزام لگایا،سینیٹر ہمایوں محمند نے کہا کہ نوازشریف تمہیں قیامت کے دن نہیں بچائے گا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تمہیں بھی عمران خان قیامت والے دن نہیں بچائے گا،

واضح رہے کہ کمیٹی ایجنڈا پر شہباز گل کی اہلیہ کے نادہندہ ہونے کا معاملہ تھا جس پر تحریک انصاف کے سینیٹرز نے اعتراض کر دیا۔

 شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Shares: