تیز ہوائیں، ایئر بلیو کی پرواز ہچکولے کھانے لگی، مسافروں کی چیخ و پکار، ویڈیو

0
152

تیز ہوائیں، ایئر بلیو کی پرواز ہچکولے کھانے لگی، مسافروں کی چیخ و پکار، ویڈیو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

ایئر بلیو کی پرواز پی اے 602 کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی، پشاور ایئر پورٹ کے قریب تیز ہوا کی وجہ سے پرواز غیر متوازن ہو گئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارہ جب یچکولے کھانے لگا تو مسافروں کی حالت بھی غیر ہو گئی، اس موقع کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو طیارے کے اندر سے بنی ہوئی ہے، مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی، اور خوف و ہراس کا منظر تھا، اس دوران کئی لوگ ایک دوسرے کو تسلیاں دے رہے تھے، تا ہم طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کو بحفاظت اتار لیا

تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے کو پرواز کرنے سے کیوں نہیں روکا گیا؟ اگر حادثہ ہو جاتا تو اسکا ذمہ دار کون ہوتا؟ یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب شاید سول ایوی ایشن بھی نہ دے سکے،موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارے کو اطلاع ملنی چاہئے تھی کہ موسم خراب ہے کسی اور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر لیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

Leave a reply