پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

0
42
سیلاب سے اموات،نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن نے پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ مشیر ہوا بازی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اسکا کیا ریزلٹ نکلے گا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مشیر ہوا بازی اور سول ایوی ایشن کے جو لوگ ہیں، سیکرٹری ایوی ایشن ، انہوں نے ایوی ایشن کی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے اور ابھی بھی انکے کرتوت، دو نمبریان ٹھیک نہیں ہو رہیں، مجھے تو لگ رہا ہے کہ 3 چار مہینے میں ہماری ایئر لائنز گراؤنڈ ہو جائیں گی اور پرائیویٹ ایئر لائنز بھی ہماری بند ہو گی، آئسا سول ایوی ایشن کا فرانزک آڈٹ کر رہی ہے، انکا خیال ہے کہ چھوٹا موٹا آڈٹ ہو گا، وہ آ گئے ہیں فرانزک آڈٹ پر، ایک ایک چیز دیکھیں گے ، وہ ان سے پورا نہیں ہونا، اسکا مطلب کہ انکی اپیل ضائع ہو گی، اگلی چیز آئیکا کا بین ہے وہ بھی نومبر ، دسمبر تک آنے والا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انڈسٹری کو تباہ کر چکی ہے،مشیر ہوا باز نے جعلی لائسنس والا شوشہ چھوڑا تھا انکو تو راول لیک میں جا کا نہانا چاہئے تھا ، ٹھنڈے ہوتے اور بتاتے کہ مجھ سے غلطی ہوئی لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں،ساری دنیا کو پتہ ہے کہ انکی یہ سٹیٹمنٹ غلط ہے، میں پائلٹ کے خلاف پروگرام کر رہا ہوں، میں کہہ رہا ہوں کہ وہ لسٹیں غلط ہیں، عام آدمی کو نہیں پتہ، یہ بہت زیادتی کی گئی، پاکستان کا بہت بڑا نقصان کر کے بیٹھ گئے ہیں، پتہ نہیں کب ان سے کوئی سوال کرے گا اور انکی دو نمبریاں کب یا ختم ہوں گی،

یورپی ممالک نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، مبشر لقمان

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

مبشر لقمان کو مزید کہنا تھا کہ اب تو آپ کو سول ایوی ایشن میں گورے لانے پڑے ہوں گے، ڈی جی اور ڈی ایف ایس بھی گورے لانے پڑیں گے، پی آئی اے، شاہین سب میں گورے لانے پڑیں گے، آپ پر انکو یقین نہیں آتا،آپ نے ایئر ٹویولر کو غیر محفوظ کر دیا، سوالیہ نشان اٹھا دئے، لوگوں کو یقین نہیں کیونکہ جھوٹ بولتے رہے، آپ کو تو کوئی سمجھ نہیں کہ کتنے ایئر کریش کروا چکے ہیں کتنے برڈز ہٹ ہو چکے ہیں، یہ سب کو نظر آئے گا اور سب کو پتہ چلے گا، اب آہستہ آہستہ پتہ چلے گا جو باتیں میں کب سے کر رہا ہوں، میں ان مسافروں کو داد دیتا ہوں جو ایئر لائنز پر پاکستانی میں سفر کر رہے ہیں، میں کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جو اب بائی روڈ لاہور سے کراچی کا سفر کر رہے ہیں، ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں تو پی آئی اے کو قصور وار نہیں سمجھتا اصل قصور ریگولیٹر کا ہے، جب ریگولیٹر اور آپریٹر کا ایک آدمی بیٹھا ہو گا سیکرٹری ایوی ایشن ، تو پھر یہی ہو گا، ڈیپوٹیشن پر آئے لوگوں نے ایوی ایشن کا کباڑہ کر دیا، ان سے بات کریں تو پتہ نہیں،مجھے کسی نے مثال دی،ایک خاتون نے، اس نے کہا کہ ہائے میں مر جاواں گڑ کھا کے،میں نے کہا کہ اسکا کیا مطلب ہے تو انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی برائی تھوڑی ہی کر سکتے ہیں، برائی ہی کرنی ہے تو گڑ کھا کر لو، چیک اینڈ بلینس نہیں اسلئے لوگ مرتے ہیں، سولہ کمرشل کریشز ہو چکے ہیں، ضمیر ہو تو پھر بڑا فرق پڑتا ہے، کسی کو پرواہ نہیں.

پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں میں کٹوتی،عدالت نے کیا جواب طلب

Leave a reply