مزید دیکھیں

مقبول

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت 9 اپریل تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی...

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، گھی کی قیمتوں پر فی کلو 250 کی سبسڈی دے دی،مریم اورنگزیب

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، گھی کی قیمتوں پر فی کلو 250 کی سبسڈی دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں آٹے کی قیمت 35 روپے تھی،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال میں آٹے کی قیمت 90 سے 100روپے کلو کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے 10 کلو تھیلے کو 400 روپے کردیا ،سابقہ دورمیں آٹا اسمگل کیا گیا،یکم جون سے خیبر پختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا کم قیمت پر مل رہا ہے خیبر پختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو مل رہا ہے،خیبر پختونخوا کے لیے 100 موبائی یو ٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کر دیا گیا ،خیبر پختونخوا کوآٹے کی فراہمی کے لیے مزید 100 پوائنٹس بنائے جارہے ہیں، آٹے کی قیمت میں اضافہ یا معیار میں فرق دیکھیں تو مطلع کر سکتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرسستا آٹا اورگھی اسکیم شروع کی گئی،گھی پر سبسڈی دی جائے گی،مارکیٹ میں گھی کی قیمت 550 روپے پر پہنچ گئی ،گھی سبسڈائز کر کے 300 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، گھی پر 250 روپے کی سبسڈی بنتی ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج بیرونی ملک سازش پیچھے رہ گئی ،مہنگائی پر زور دیا جارہا ہے،اشیائے ورونوش پر17ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے،تمام اقدامات 4 سال کی نااہلی کو مد نظررکھتے ہوئے اٹھائے جارہے ہیں مشکل فیصلے عوام سمجھ رہےہیں ، بجٹ کا بہت بڑا حصہ زراعت پر مشتمل ہے، آٹے سے متعلق شکایت کیلئے 05111123570 ٹول فری نمبرہے،سابق وزیراعظم کہتے تھے میں آٹااورپیازسستا کرنے نہیں آیا،بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہے،ن لیگ نے 2015 میں آئی ایم ایف کا معاہدہ مکمل کیا،2018میں معیشت 6 فیصد ترقی اور مہنگائی کم ترین سطح پر تھی عمران خان نے مجرمانہ فیصلہ کیاتھا، سابقہ حکومت کو عدم اعتماد کا پتہ چلا تو پیٹرول 10 روپے سستا کر کے بارودی سرنگ بچھائی،پیٹرول سستا کرنے پر کابینہ کے کوئی دستخط بھی نہیں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 2000 روپے دینے کا اقدام کیا، ہمارے ملک میں پیٹرول مہنگا خرید کر سستا بیچا جارہا ہے،اگر مہنگائی یا بوجھ بڑھ رہا ہے، تو اسے ریلیف سے کم کرنے کی کوشش کی گئی،روس سے سستا تیل کی خبریں بے بنیاد ہیں،

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا شاندار بجٹ پیش کیا گیا عوام ناراض، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ای ایف اب بھی خوش نہیں پھرکینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ بجٹ سے ہے کون خوش ہے؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan