دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے اپنے دوست کے ساتھ پنجاب جا کر شادی کرنے والی دعا زہرہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے قبول کریں،
ایک انٹرویو میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر والدہ سے ملاقات ہوئی تھی ، اس ملاقات کے حوالہ سے میری والدہ نے بعد میں سچ نہیں بتایا بلکہ جھوٹ بولا، میں نے والدہ سے ملاقات میں یہ بالکل بھی نہیں کہا کہ میں انکے ساتھ جانا چاہتی ہوں، میں نے والدہ سے کہا کہ اگر آپ چاہتی ہیں تو صلح کر لیں لیکن والدہ نہیں مانی اور کہا کہ ہم نہیں کریں گے، بس آپ جج سے وہ کہو جو ہم کہہ رہے ہیں جس پر میں نے انکار کر دیا ،دعا زہرا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی نے نشہ نہیں دیا نہ بلیک میل کیا اور نہ ہی زبردستی کوئی بیان دلوایا گیا میں نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کا فیصلہ کیا
دعا زہرا نے اپنے انٹرویو میں والدین سے بھی درخواست کی کہ ہم نے شادی اسلام کے مطابق کی مانتی ہوں مجھ سے غلطی ہوئی جس پر معافی مانگتی ہوں لیکن درخواست کرتی ہوں کہ والدین دل بڑا کر کے مجھے اور ظہیر کو قبول کر لیں ،دعا زہرا کا مزید کہنا تھا کہ ظہیر کے کسی گینگ سے ہونے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ان کی فیملی بہت اچھی ہے اور مجھے بہت خوش رکھا ہوا ہے
دوسری جانب دعا زہرہ کے والدین ایئر پورٹ پر پہنچے ہیں اور انہوں نے ایئر پورٹ پر حج کے لئے جانے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا زہرہ کے لئے دعا کریں تا کہ وہ ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل التجائیں کر رہے تھے کہ انکی بیٹی کے لئے ضرور دعا کیجیے گا،
دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔
دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی
نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان