والدہ کا بھانجا چاہتا تھا کہ میری والدہ شوہر کو چھوڑ کراسے شادی کرے،قتل کے واقعہ کے بعد انکشاف

0
38
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

والدہ کا بھانجا چاہتا تھا کہ میری والدہ شوہر کو چھوڑ کراسے شادی کرے،قتل کے واقعہ کے بعد انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، قتل،ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں خاتون سمیت تین افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے میں مقتولہ کرن کی بیٹی ہادیہ نے پولیس حکام کو بتایا کہ اسکا پھوپھی زار رضوان اسکی والدہ پر بری نظر رکھا تھا، رضوان چاہتا تھا کہ اس کا والد اس کی والدہ کو چھوڑ دے اور وہ اس سے شادی کر لے رشتے داروں نے رضوان کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانا رضوان نے اس کی والدہ، والد اور ایک رشتے دار کو قتل کر دیا اور بعد میں اسی پستول سے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی پولیس نے تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں

لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقع گھر سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی تھیں پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ملزم رضوان نے میاں، بیوی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ،النور ٹاؤن میں فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، عمران کشور نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے،جائے وقوعہ پر پہنچے پر پولیس کو گھر کا گیٹ اندر سے لاک ملا،پولیس مقامی افراد کے سامنے دروازہ توڑ کے اندر داخل ہوئی،ابتدائی تفتیش کے مطابق چوتھی لاش کی شناخت 25 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا تھا کہ رضوان آصف کا سوتیلا بھانجا تھا اور آصف کی بیوی کرن سے شادی کرنا چاہتا تھا فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید حقائق سے آگاہ کریں گے،

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

Leave a reply