گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرز پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے، قائمہ کمیٹی
سینیٹر سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کمیٹی میں فنانس بل 2022-23 پر غورکیا گیا ،چیئرمین ایف بی آ ر نے کہا کہ ریسٹورنٹ کی سیل پر سیلز ٹیکس کا اختیار صوبوں کو دے دیا گیا مال سپلائی کا معاملہ تھا ،صوبوں کے ساتھ طے ہو گیا ،کمیٹی نے صوبوں سے ہونے والا معاہدے کی نقل طلب کرلی
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جیولری کے سامان کی درآمد پر وفاق کیوں 4 فیصد سیلز ٹیکس لے گا ؟ جیولری کی تیاری خدمات میں آتی ہے جو صوبائی معاملہ ہے،ایف بی آر اس طرح کا اختیار لینے کیلئے متعلقہ قانون دکھائے
سیلز ٹیکس حکام نے کمیٹی کو آگاہی دی اور کہا کہ ٹریکٹرز پر سے سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا،مقامی کوئلے کی فروخت پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد بند ہے کھاد پر 2 فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے ،وفاقی کابینہ نے کھاد پر سیلز ٹیکس 10 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی ،
سینیٹر محسن عزیز نے دوکانداروں پر سیلز ٹیکس کے معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ بڑے دکانداروں کو ٹیکس ریلیف دیا جارہا ہے جو کہ سیاسی فیصلہ ہے،تنخواہ دار طبقہ کم آمدنی پر بھی زیادہ ٹیکس دیتا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ فکس ٹیکس ہے جو پہلے بھی تھا اب اس کے ریٹ کو بڑھایا گیا ،
دوسری جانب چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوارکے معاملات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کار مینو فیکچرزکے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیرکا ایجنڈ ا بھی زیربحث آیا،،سی ای او انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے کہا کہ سات نئی کمپنیوں نے کاروں کی پیداوار شروع کی ،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ سیفٹی کے لخاظ سے گاڑیوں میں کچھ نہیں، روزانہ یہاں حادثات ہو رہے ہیں،سیفٹی اسٹینڈرز پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہے ،ای ڈی بی فیل ہے آپ چیک نہیں کرتے،کیا پاکستان میں کسی گاڑی کے انجن یا گیئرباکس بنتے ہیں، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اون کامافیا کار مینیو فیکچررز اور ڈیلرز مل کر بناتے ہیں، پی اے سی آج آرڈر دیں آٹھ ماہ بعد کی قیمت دینی ہوتی ہے،
سوزوکی، ٹیوٹا، ہنڈا، پروٹان،ایم جی ودیگر کے نمائندے کمیٹی میں پیش ہو گئے ،بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے غلط اعداد وشمار پیش کر دیئے، کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں تمام کمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کر لیا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں تمام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوبلائیں،اگرکوئی نہیں آئیگا تومیں وارنٹ جاری کرونگا، اگرسیفٹی معیارپرگاڑی پورا نہ اترنے کی وجہ سے حادثہ ہوگا تو ایف آئی آرکمپنی مالک کے خلاف ہوگی کارمینوفیکچررزکے سی ای اوز اربوں روپے پاکستان سے کماتے ہیں لیکن کمیٹی میں نہیں آئے
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس نور عالم خان اور سینیٹر طلحہ محمود کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ آپ کا انداز مینوفیکچررز کو ہراساں کرنے کا سوچ بنے گا،اداروں کا نچلا گریڈ کا عملہ اس آڑ میں بلیک میل کرے گا، مینو فیکچررز کے لیے نیب اور ایف آئی اے کی خدمات لینے کی بات کر رہے ہیں،
ارکان نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر ساڑھے 13 فیصد یا 17فیصد سیلز ٹیکس نہیں ہونا چاہیے چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پر کم جب کہ بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس ہونا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس وقت بڑی الیکٹرک گاڑیاں منگوائی جا رہی ہیں، ابھی چھوٹی گاڑیاں درآمد نہیں کی جارہی، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ امیر پر ٹیکس لگا کر غریب کو ریلیف دیا جائے،
شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی
شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف