ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ ہو گیا-
باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22ہزار 259 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 724میگاواٹ ہے،پانی سے 5 ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 761میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں –
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے ،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 148 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 500 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں-
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن ایک ہزار 238 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے-
دوسری جانب بنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر انتظامیہ کے خلاف شہریوں نےاحتجاج کیا مظاہرین کی جانب سے واپڈا کالونی کے سامنے روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا شہریوں کا کہنا تھا کہ بل بروقت ادائیگی کے باوجود بجلی نہیں ،لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے-
ادھر تڑامڑی گرڈ اسٹیشن سے منسلک انڈر گراؤنڈ کیبلز میں آگ لگ گئی پارک ویو ،چھٹہ بختاور، کامسیٹس، بحریہ انکلیو، پی ایچ اے فیڈرز پر بجلی کا نظام معطل ہو گیا-
قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں
آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ چھٹہ بختاور اور دیگر فیڈرز کا لوڈ متبادل فیڈرز پر شفٹ کیا گیا ہے پریشن ٹیمیں جلی ہوئی تاروں کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے لوڈنگ اور فالٹز سے محفوظ رکھنے کے لیے چھٹہ بختاور اور اسکیم 2 فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ جاری ہے-
دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 90 ہزار100 کیوسک اور اخراج 89 ہزار300 کیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 23 ہزار100کیوسک اور اخراج 23 ہزار100 کیوسک ہے –
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمدایک لاکھ 9 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزارکیوسک ہے ،دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار300 کیوسک اور اخراج 21 ہزار400 کیوسک ہے-
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار300 کیوسک اور اخراج 21 ہزار300 کیوسک ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 9 ہزار ایکٹرفٹ ہے ،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 88 ہزار ایکڑ فٹ ہے-