لاہور:آئیں ہم سب ملکرمہنگائی کے خلاف مارچ کریں:عثمان ڈارکی بلاول اورمریم کودعوت ،اطلاعات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی کے‌خلاف پیدا ہونے والے فطری ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مہنگائی کے خلاف مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔

پاکستان میں‌ ہوشربا مہنگائی کے خلاف بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان موجودہ مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مارچ کرنے لگے ہیں۔

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 19 جولائی کو عوامی مارچ کا اعلان

عثمان ڈار نے چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اورن لیگ کی نائب صدر مریم نوازکومذکورہ مارچ میں دعوت دینے کا انداز اپناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں آگے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ مریم نواز اور بلاول کانپیں ٹانگیں مارچ کا حصہ ہونگے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں جب پٹرول 150 روپے لیٹرتھاتو اس وقت بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک مہنگائی مارچ کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا۔اس کےساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں بھی ان کی قیادت میں مہنگائی مارچ چلتے رہے

مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم اور حمزہ کریں گے قیادت، شیڈول طے ہو گیا

جبکہ دوسری طرف شہبازشریف کی حکومت ملک میں پٹرول کی قیمت 233 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت 263 روپے سے زائد ہوچکی ہے، موجودہ حکومت نے 15 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 84 روپے اور 115 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیں گے توپھراصل مقصد حل ہوگا:پی ڈی ایم

عمران خان موجودہ پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے لگا ہے امید کرتا ہوں مریم نواز جھوٹی اور بلاول زرداری کانپیں ٹانگیں امپورٹڈ حکومت کیخلاف اس مارچ کا حصہ ہونگے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آچکا ہے۔

Shares: