فلم چوہدری کے سانگ ریلز کی تقریب آج لاہور میں ہوگی

0
52

نیہا لاج کی فلم چوہدری کے سانگ کی تقریب آج لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے تقریب میں فلم کی تمام کاسٹ موجود ہو گی ۔ہم ٹی وی کے اشتراک سے تیارہ کردہ اس فلم میں ثناءفخر ،شمعون عباسی ،عامر قریشی ،عدنان شاہ ٹیپو اور ارباز خان و دیگر دکھائی دیں گے ۔جہاز کریشن میں جان بحق ہونے والی ماڈل

زارا عابد نے اس فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ذیشان جیند نے فلم لکھی ہے جبکہ پرڈیوس نیہا لاج نے کی ہے ۔
یاد رہے کہ فلم چوہدری پاکستان کے معروف پولیس افسر محمد اسلم خان المعروف چوہدری اسلم کی زندگی پر فلم بنائی گئی ہے،اسے ڈائریکٹ عظم سجاد نے کیا ہے عظیم سجاد اس سے پہلے 8969 کے نام سے ایک پراسرارقتل کے موضوع پر ایک انتہائی کم بجٹ کی فلم بنا چکے ہیں ۔عظیم سجاد کہتے ہیں کہ چوہدری اسلم خان کی زندگی پر فلم بنانے سے قبل باقاعدہ کی اہلیہ سے اجازت حاصل کی گئی ہے اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں اس کے بعد ہی اسکی شوٹنگ شروع کی گئی تھی۔ ماڈل زارا عابد جنہوں نے اس فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا انہیں کیا پتہ تھا کہ جب یہ فلم ریلز ہو گی وہ اسے دیکھ نہ سکیں گی، زارا کے پرستار بھی ان کو بڑے پردے پردیکھ کی ان کی یادیں تازہ کر سکیں گے۔دوسری طرف شمعون عباسی کافی عرصے کے بعد بڑے پردے پر نظر آرہے ہیں۔

Leave a reply