نیگیٹیو اور پازیٹیو نہیں ،کردار کی اہمیت دیکھتا ہوں:احسن خان

0
42

اداکار احسن خان جن کی چوبیس جون کو رہبرا فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے وہ کہتے ہیں کہ کردار ہیرو کا ہے یا ولن کا میں ان چکروں میںنہیں پڑتا بس یہ دیکھتا ہوں کہ کردار کتنا چیلنجنگ ہے اور روٹین سے ہٹ کر اس میں کیا ہے۔میں روایتی کام کرنا پسند نہیں کرتا بہت سال تک ایک ہی طرح کے کردار کرنے کے بعد سوچاکہ میں ورائٹی کیا دے رہا ہوں ۔اس لئے میں نے کرداروں کے انتخاب کا کرائی ٹیریا زرا سخت کیا اور یہ دیکھنا شروع کیا کہ جو کردار کرنے جا رہا ہوں اس میں نیا اور مختلف کیا ہے اور لوگوں کے لئے اس میں دلچپسی کی وجہ کیا ہوگی ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام کے حوالے دعوے بالکل بھی نہیں کرتا بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ کام ایسا ہو کے لوگ دیکھ کر خود تعریف کریں ۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم اور ٹی وی کے کام میں تخصیص نہیں کرتا کیونکہ آرٹسٹ کو ٹی وی فلم ریڈیو سٹیج ہر میڈیم ٹرائی کرنا چاہیے اس سے اس کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے ۔مجھے جو بھی کام ملا میں نے کیا لیکن اب زرا فوکس معیار پر زیادہ ہے جو کام مجھے چیلجنگ نہیں لگے گا وہ میںنہیں کروں گا ۔احسن خان نے کہا کہ میں نے رہبرا سے پہلے بھی فلمیں کیں ہیں میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ہر میڈیم میں سراہا گیا ہے ۔آج کل میرا فراڈ ڈرامہ چل رہا ہے اس میں میرا کردار ایسا ہے کہ جو دیکھنے والوں کے لئے ڈرامے کے آخر میں یقینا سبق آموز ہو گا ۔

Leave a reply