مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

اٹلی کے شہرٹیورین میں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

شدید ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، فصلیں تباہ، کسان پریشان

لاہور(باغی ٹی وی )بھکر کے علاقے جنڈانوالہ میں رات...

دعا زہرہ کیس، فیصلے کیخلاف والد سپریم کورٹ پہنچ گیا

دعا زہرہ کیس، فیصلے کیخلاف والد سپریم کورٹ پہنچ گیا

دعا زہرا کے والد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی

دعا زہرا کے والد کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آٹھ جون کو دعا زہرہ کو اسکی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے دعا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد میڈیکل رپورٹ میں انکی بیٹی دعا زہرہ کی عمر 17 برس لکھی گئی ہے جو غلط ہے، دعا زہرہ کی عمر نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق 14 برس ہے، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے درخواست پر فوری سماعت کی جائے

واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی

دعا زہرہ کیس اور کڑوا سچ، مافیا اور گینگ قانون سے کھیلنے لگا

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan