اسلام آباد میں آج سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پرنہ صرف شہر میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے بلکہ وفاقی دارالحکومت میں پریشرہارن والی گاڑیوں کا بھی داخلہ ممنوع ہوگا۔

کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کسی ان فٹ گاڑی کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے دوسری جانب ٹریفک پولیس اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے بھی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کالے شیشوں پر 500 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ عائد ہو گا اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 22 ہزار چالان کیے گئے ہیں وگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 4 ہزارثالا 213 چالان کیے گئے۔کالے شیشے لگانے پر 34 ہزار 112 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، کریک ڈاؤن کےلیے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے

دوسری جانب انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرے گی۔ یہ سسٹم ملک بھر کے تمام اضلاع کے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنسز کے قومی ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بیس پر انحصار کرے گا۔ مختلف خلاف ورزیوں کے لیے ڈ ی میرٹ پوائنٹس کی وضاحت نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 شیڈول 11میں کی گئی ہے۔

اس قانون کے مطابق جب ڈ ی میرٹ پوائنٹس دو سال کے اندر20 سے تجاوز کر جائیں گے تومتعلقہ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سابقہ چالانوں کا ریکارڈ قومی شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔

سی ٹی ڈٰی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

Shares: