خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی. حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اقدام کو سراہتا ہے ہر سال سینکڑوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات قابل تشویش ہیں خواتین کا تحفظ بنایا حکومت کو پہلی ترجیح ہونی چاہئے،عورت محفوظ ہو گی تو معاشرہ محفوظ ہو گا، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے،تعلیمی اداروں، فیکٹریوں،نجی و سرکاری دفاتر میں مہم چلائی جائے،
قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کی زیرصدارت بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پولیس افسران اور وکلاء نمائندوں نے شرکت کی ،صوبائی وزیر داخلہ نے جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہارکیا،صوبائی وزیر داخلہ نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر صوبے بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے ایسے کیسز کی روک تھام کے لیے پانچ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دیں کمیٹیاں ارکان پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، پولیس افسران اور وکلاء نمائندوں پر مشتمل ہوں گی،صوبائی وزیر قانون عطاء اللہ تاڑڑ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو 48 گھنٹے کے اندر ایسے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرتی ہے ،کئی مقامات پر ملزمان بااثر ہوتے ہیں اور مقدمات کو دبا دیا جاتا ہے، تا ہم پنجاب میں زیادتی کے واقعات پر حکومت سمیت سب کو تشویش ہے،
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار