لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

0
57
lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن نہ کرنے کے حوالہ سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں کو منظور کر لیا،پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفرکی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دلائل دیئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواستوں کی مخالفت کی،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے

بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہیں کررہا، منحرف ارکان کوڈی سیٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے جنرل سیٹ کے تناسب سے فہرست کے مطابق نوٹیفکیشن کیا جاتا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی دی گئی فہرست بدل نہیں سکتا ہم نے الیکشن کمیشن کوکہا کہ اس پرنوٹیفکیشن جاری کریں الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس لیے پارٹیوں کی کل نشستیں بھی بدلی ہیں الیکشن کمیشن کا یہ مؤقف قانون کے مطابق نہیں

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جنرل الیکشن کے بعد ہوتا ہے اب 20 نشستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بدل گئی ہے میرا تو خیال تھا کہ یہ لارجر بینچ کا معاملہ ہے عدالت نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن نہ کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کردی

عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی اور غیر قانونی اسٹینڈ لیا ہو ا تھا،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کےلیے تازہ ہوا کا پہلا جھونکا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ناجائز حکومت کے خلاف جو بھی کیسز ہیں، ہماری شنوائی کریں،ہم بھی شہری ہیں، آئین اور قانون کے مطابق ہمارا حق دیا جائے سندھ میں بھی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں،

عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیش نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، اب خالی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے حوالہ سے پی ٹی آئی نے درخؤاست دی ہے کہ نئی سیٹیں الاٹ کی جائیں

پنجاب اسمبلی کی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اور ان کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک روک دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلایل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف قانون سازی کی ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والی خواتین اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے اراکین پنجاب اسمبلی کے نوٹی فکیشن سے متعلق فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی آئی کی درخؤاست کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

Leave a reply