واشنگٹن: امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام ہوگیا ہے،ادھر اسی حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا کا بدھ کو کیا گیا ہائپرسونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا، پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ میزائل تجربہ بدھ کو انجام دیا گیا۔

پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق میزائل تجربے کی ناکامی کی وجہ میزائل کے سسٹم میں تکنیکی خرابی تھی، تاہم امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ہائپر سونک میزائل کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

پینٹاگون نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ہائپرسونک میزائلوں کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتیں صحیح راستے پر ہیں۔ خیال رہے کہ پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے جسے “کنونشنل پرامپٹ اسٹرائیک” کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔

بائیڈن حکومت نے ہائپرسونک میزائلوں سمیت دور مار میزائلوں کے لیے 2023 کے فوجی بجٹ میں 7.2 ارب ڈالر کا تقاضا کیا ہے۔ ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں امریکا کی ناکامی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس حال ہی میں زیرکان نامی الٹرا سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ کا ایک ایسا ہی تجربہ ناکام ہوچکا ہے ،یہ تجربہ پچھلے سال ستمبر میں کیا گیا ، اس تجربے میں‌ امریکہ کا ہائپرسانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہو گیاتھا ۔ سی این این نے اس وقت اس میزائل کے متعلق بتایا تھا کہ آواز کی رفتار سے 5گنا تیز خلاءسے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے اس ہائپرسانک میزائل کا تجربہ ناکام ہونے سے امریکی ہائپرسانک میزائل پروگرام کو شدید دھچکا لگا ہے۔

Shares: