پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ سمیت سات کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کر لی

0
133

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کر سر کرلی

ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں ثمینہ بیگ نے آج صبح پونے 8 بجے کے ٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا، ثمینہ بیگ کے ہمراہ دیگر کوہ پیما ؤں عید محمد ،بلبل کریم ،احمد بیگ ،رضوان داد ،وقار علی اور حسین سدپارہ نے بھی کے ٹو سر کرلیا۔ ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی تھی اور پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا تھا

وزیراعظم شہباز شریف نے کے ٹو سر کرنے والی پاکستانی خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اورنائلہ کے اہلخانہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ثمینہ بیگ اورنائلہ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں دونوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں،امید ہے ثمینہ بیگ اورنائلہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی،

وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحما ن کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کوکے ٹوکی چوٹی سرکرنے کی کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں،اوپر پہنچنے کے لیے غیر معمولی عزم اور حوصلہ رکھنا چاہیے،

شیریں مزاری نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کے ٹوسرکرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے

دوسری جانب ایک کوہ پیما کی موت کی بھی اطلاعات ہیں، کے ٹو مہم جوئی کے دوران غیر ملکی کوہ پیما کی ہلاکت ہوئی ہے، غیر ملکی کوہ پیما کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے افغانی کوہ پیما علی اکبر سخی کی موت واقع ہوئی ہے افغانی کوہ پیما علی اکبر سخی کے ٹو سر کرنے کے مہم کے دوران کیمپ 4 پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں مذکورہ کوہ پیما افغانستان کے پہلے کوہ پیما تھے جو پہلی مرتبہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہےاسے پہلی بار 31 جولائی 1954ء کو دو اطالوی کوہ پیماؤں لیساڈلی اور کمپانونی نے سر کیا۔ اسے ماؤنٹ گڈون آسٹن اور چوگو ری(چھوغو ری) یعنی بڑا پہاڑ بھی کہتے ہیں، کے ٹو یا گاڈون آسٹن کی چوٹی قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی وہ بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب گلگت بلتستان میں واقع ہے

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

Leave a reply