مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

چین کے بے قابو خلائی راکٹ کا ملبہ سمندر میں گر گیا

چین کے بے قابو خلائی راکٹ کا ملبہ زمین میں داخل ہونے کے بعد سمندر میں گرگیا۔

باغی ٹی وی : چین کے خلائی ادارے نے بتایا کہ لانگ مارچ 5 بی کے ملبے کا بیشتر حصہ زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہوئے جل گیا تھا اور بحر الکاہل میں گرا۔

ناسا ایک بار پھر چاند پرمشن روانہ کیلئے تیار

چینی خلائی ادارے نے بتایا کہ راکٹ کا ملبہ فلپائن کے جزیرے Palawan کے مشرق میں بحر الکاہل میں غرق ہوا یہ راکٹ گزشتہ ہفتے چین کے نامکمل خلائی اسٹیشن Tiangong کے ایک موڈیول کو لے کر خلا میں گیا تھا۔

ناسا نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ لانگ مارچ 5 راکٹ کا ملبہ بحر ہند میں گرا۔

اس سے قبل ماہرین نے کہا تھا کہ راکٹ کے کسی آبادی میں گرنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہےرواں ہفتے چینی حکومت نے کہا تھا کہ راکٹ کی واپسی سے لوگوں کو خطرہ لاحق نہیں ہوگا کیونکہ اس کا بیشتر حصہ سمندر میں گرے گا۔

ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی اب تک کی سب سے بڑی لی گئی تصویر

مگر اس بات کا امکان موجود تھا کہ راکٹ کسی آبادی میں جاگرے، جیسے مئی 2020 میں لانگ مارچ 5 کا ایک اور راکٹ آئیوری کوسٹ میں گرا تھا جس سے گھروں کوکچھ نقصان ہوا تھا مگر کوئی فرد زخمی نہیں ہوا لانگ مارچ 5 کا وزن 25 ٹن سے زیادہ تھا جو چین کے خائی اسٹیشن کے دوسرے موڈیول کو خلا میں لے کر گیا تھا۔

چین نے اپریل 2021 میں خلائی اسٹیشن کی تعمیر شروع کی تھی اور توقع ہے کہ 2022 کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

نظامِ شمسی کے قریب زمین جیسے دو چٹانی سیارے دریافت