ایمبولینس کیلئے پیسے نہیں،بیٹا ماں کی لاش کو 80 کلومیٹر تک بائیک پر لے کر گیا

0
65
pic credit: urdu.news18

ایمبولینس کیلئے پیسے نہیں،بیٹا ماں کی لاش کو 80 کلومیٹر تک بائیک پر لے کر گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں غربت اور بے حسی کی انتہا،ماں مر گئی، بیٹے کے پاس ایمبولنس کو دینے کے پیسے نہیں، کسی کو ترس نہ آیا، بیٹا ہسپتال سے اسی کلو میٹر دور ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے کر گیا

واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آیا، شہڈول کے علاقے میں میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے ماں کے مرنے پر بیٹے کو ایمبولینس نہیں دی، پرائیویٹ ایمبولینس والوں نے پانچ ہزار روپے مانگے، بیٹے کے پاس وہ بھی نہیں تھے، بیٹا ماں کی لاش کو گھر پہنچانے کے لئے ایمبولینس کی فراہمی کے لئے سب کی منتیں کرتا رہا مگر کسی نے کوئی مدد نہ کی، بالآخر بیتے نے ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھر لے جانے کا فیصلہ کیا، اس واقعہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور صارفین ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر تبصرے کر رہے ہیں

بیٹے نے ماں کی لاش موٹر سائیکل پر رکھی اور اسی کلو میٹر کا فاصلہ موٹر سائیکل پر ہی طے کیا، شہڈول سے گڈارو کا سفر اسی کلو میٹر بنتا ہے،جس خاتون کی موت ہوئی وہ گڈارو کی رہائشی تھی، اسے ایک روز ہسپتال میں رکھا گیا تھا، سینے میں درد کی تکلیف کی وجہ سے اسے ہسپتال لایا گیا تھا، نوجوان نے اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ کو ٹھہرایا اور کہا کہ طبی عملے نے علاج میں غفلت برتی جس کی وجہ سے ماں کی موت ہوئی

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انتہائی غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کیا اسی کلومیٹر کے سفر میں کوئی ایک انسان بھی نہیں تھا جو اسکو گاڑی دے دیتا یا ایمبولینس کا کرایہ دے دیتا، صارفین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مریضوں کو لوٹنے والے ایسے ہسپتالوں جہاں ہر روز بے حسی دیکھنے کو ملے انکے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے

Leave a reply