میانمار میں سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کر دیا
مغربی میانمار کے ایک علاقے میں سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کر دیا-
باغی ٹی وی : خبررساں ادارے ’گلوبل نیو لائٹ آف میانمار‘ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے آخر میں بدھ کے روز ایک نایاب سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا بہت سے لوگ بدھ مت کی اکثریت والے ملک میں سفید ہاتھی کی پیدائش کو نیگ شگون قرار دیتے ہیں۔
دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ
اخبار نے بتایا کہ ریاست راکھائن میں 23 جولائی کو پیدا ہونے والے اس ہاتھی کا وزن پیدائش کے وقت 80 کلو گرام تھا جب کہ اس کی لمبائی تقریباً 70 سینٹی میٹر تھی۔
سرکاری اخبار کے مطابق نومولود سفید ہاتھی کی آٹھ خصوصیات میں سے سات خصوصیات ہیں، جن میں "موتی کی رنگ کی آنکھیں”، "سفید کھال” اور "مخصوص دم” شامل ہیں 33 سالہ ماں زر نان ہلا کی دیکھ بھال ایک سرکاری ٹمبر کمپنی کر رہی ہے۔
A rare white elephant was born in western Myanmar last month. Weighing 180 pounds and measuring two-and-a-half-feet tall, the newborn is considered an auspicious creature in the Buddhist-majority country. pic.twitter.com/RcwhZ07LoP
— CBS News (@CBSNews) August 3, 2022
سرکاری چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج کے مطابق ہاتھی کا بچہ جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا اپنی ماں کے ساتھ پانی میں کھیلتا دکھائی دیا بہت نایاب سفید ہاتھیوں کو کچھ جنوب مشرقی ایشیائی بدھ ثقافتوں میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے جو انہیں شاہی خاندان کی علامت سمجھتے ہیں۔
چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں
سرکاری میڈیا نے اشارہ کیا کہ چھ سفید ہاتھی دارالحکومت نیپیداو میں قید ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ریاست راکھین اور ایاروادی (جنوبی) سے ہے۔
میانمار میں گزشتہ سال فوجی بغاوت اور اس کے اختلاف کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کے بعد، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کا ردعمل خاموش یا مشکوک تھا کیا میں کلر بلائنڈ ہوں اگر یہ مجھے صرف بھورا لگتا ہے؟” ایک صارف نے پوسٹ کیا ہاتھی صرف پرانے زمانے میں اہم تھے ایک اور نے کہا۔ ’’اب بیچارے ہاتھی کو جیل جانا پڑے گا‘‘۔