9 اور10محرم کوپنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ

0
44

لاہور:حسب سابق اس سال بھی محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی صورت حال کو برقراررکھنےکےلیے اہم فیصلےکیئے گئے ، اس سلسلے میں‌ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وز راء، مشیران، معاونین خصوصی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی، جس کے تحت پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موبائل فون سروس حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر بند رہے گی۔

ین سی او سی نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئےکئےجانےوالےا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور موبائل سروس کی بندش کے لئےشہروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی گئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 35 مقامات پر صبح نو تا رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، یوم عاشور پر ڈی جی خان میں 5 مقامات پر صبح 6 تا رات 10 بجے تک سروس بند رہے گی۔

محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

مظفر گڑھ میں 10 مقامات پر 8 اور دسویں محرم کو شام ساڑھے 7 بجے تک سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10محرم کو صبح 5 سے رات 11 تک، بہاولنگر میں 10 محرم، رحیم یار خان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

فیصل اباد میں10 محرم کو صبح چھ تا رات 12 بجے تک، گجرانوالہ میں دو دن صبح 8 تا رات دس بجے تک، گجرات میں نویں اور دسویں محرم صبح 8 تا رات 8 بجے تک، سیالکوٹ میں یوم عاشور پر رات 8 بجے تک، اور جہلم میں دسویں محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

Leave a reply