عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیرِ خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

 

فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرلیا

 

ان کا مزید کہنا ہے کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں ان کی ذات اور مفاد کے لیے کی گئی ہیں۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے متعلق فوٹو کھنچوانے پر زور ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اس کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا.شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔

Shares: