خالد عباس ڈار سٹیج کی موجودہ صورتحال پر برس پڑے

0
90

سینئر اداکار خالد عباس ڈار سٹیج کی موجودہ صورتحال سے کافی نالاں ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا تھا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے جو اچھا رجحان نہیں ہے۔سٹیج کی موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ فیملیاں‌ یہاں‌ کا رخ کرنے سے کتراتی ہیں اور یہ سب سٹیج پر ہونے والے فحش رقص اور بغیر سر پیر کے سٹیج پر پیش کیا جانے والا ڈرامہ ہے. خالد عباس ڈار نے کہا کہ سٹیج پر اگر فیملیوں‌کو واپس لانا ہے سٹیج ڈرامہ زندہ کرنا ہے تو اصلاحی ڈرامے پیش کرنے ہوں گے اور فحش رقص کو ڈرامے سے نکال باہر کرنا ہو گا. جب تک اصلاحی ڈرامہ پیش نہیں‌ کیا جائیگا فیملیاں سٹیج دیکھنے نہیں آئیں گی. خالد عباس ڈار نے کہا کہ جب ہم نے سٹیج شروع کیا تھا تو اس وقت بڑے بڑے نام تھے جن کا کام

نئے آنے والوں‌کے لئے مشعل راہ تھااس وقت باقاعدہ سٹیج ڈراموں‌کی بھی ریہرسلز ہوا کرتی تھیں.ڈرامہ باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر کے ہاتھ میں ہوتا تھا ذو معنی جملے بولنا تو درکنار ایک جملہ بھی خود سے آرٹسٹ نہیں کہہ سکتے تھے.انہوں نے ماضی کے جھروکوں‌میں‌جھانکتے ہوئے کہا کہ میں نے جب سٹیج کا آغاز کیا تو اس وقت سینئر اداکار مسعود اختر سٹیج ڈرامے پر انٹرنینمنٹ ہیرو کے طور پر آتے تھے اور انہوں نے ہی اصل سٹیج ڈرامے کی بنیاد رکھی تھی.ایسے کمال کے لوگوں نے سٹیج ڈرامے کو عروج پر پہنچایا لیکن آج مایوس کن صورتحال ہے.

Leave a reply