پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔
باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کرکے پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا جبکہ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
شہباز گل میں عقل نہیں افواج پاکستان کیخلاف بیان قابل افسوس، پرویز الہی
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی اور سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنےکا حکم دےدیا پرویز الہی نےکہا کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے توانائی کی بچت کے لیے پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا حمزہ شہباز نے صوبہ بھر کے تاجر رہنماوں اور نمائندوں سے ملاقات کرنے کے بعد کہا تھا کہ توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس رات ساڑھے 11بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی –
دوسری طرف، تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا اور صوبہ بھر کے تاجر عہدیداروں اور نمائندوں نے توانائی کی بچت کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا تھا سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے اور میں آج بھی حکومتی اقدامات کی غیر مشروط حمایت پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔