وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل کی گفتگو پارٹی پالیسی سے ہٹ کرنہیں تھی،پاکستان کی تاریخ میں ایسے الفاظ کبھی استعمال نہیں کیےگئے،عمران خان کا بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ناکام ہوچکاہے،شہبازگل نے دوران تفتیش اعتراف کرلیاہے،شہبازگل نے پولیس کو بتایا کہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں،عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی.

فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی،مونس الہٰی بتائیں کہ وہ حیثیت سے پنجاب پولیس کو بنی گالہ بھیج رہےہیں،وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،پنجاب حکومت شہبازگل کے بیان کا کھل کر دفاع کررہی ہے،یہ لوگ اپنی سیاست کی وجہ سے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کررہے،

 

پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

Shares: