قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اورعالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا-
🌟 Skipper Babar Azam has transcended the veteran @amlahash's aggregate of most runs after 88 ODI innings 👏
👉 No other batter in the history of ODI cricket now has scored as many runs as him in the first 88 ODI innings 🔥#CricketTwitter #PAKvsNED #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/wjAniVwVWr
— Cricwick (@Cricwick) August 16, 2022
گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے
ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔
نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاقومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے –
ان کے علاوہ کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈ کے بولر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔








