باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کا ٹکراؤ ،وفاقی اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آ گئی
عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عدالت نے شہباز گل کو آج دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم عمران خان نے پنجاب کی بیورو کریسی پر ناجائز دباؤ ڈالا ہے، شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ پہنچی ہوئی ہے اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالگی کی روبکار جاری کی ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام روبکار جاری کیے اور حکم دیاکہ ملزم شہبازگل کو تفتیشی آفیسر طلعت محمود کے حوالے کیا جائے
عدالت کی جانب سے ریمانڈ کے حکم کے بعد عمران خان نے جیل حکام کو کہا کہ شہبازگل کو فوراً راولپنڈی کے کسی ہسپتال منتقل کیا جائے، عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ کام غیرقانونی ہے،عمران خان نے کہا ہےجو بھی نتائج ہوں پرواہ نہیں،شہبازگل کو اسپتال منتقل کریں،
شہباز گل پر تشدد کے الزامات کے بعد اسلام آباد پولیس بھی میدان میں آگئی، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہبازگل پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا، شہباز گل نے عدالت میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی ہے، شہبازگل کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا جس کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا اسلام آباد پولیس تشدد کے متعلق تمام تر الزام تراشیوں کی تردید کرتی ہےعدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل رپورٹ کا باقاعدہ معائنہ کیا،
شہباز گل سے اڈیالہ ملاقات ہوئی. حوصلہ ابھی بھی بلند ہے. بد ترین تشدد کے باوجود، جو اس پر اسلام آباد میں کیا گیا، عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دینے سے انکار کر دیا. فون اسے حراست میں لیتے ہوئے ہی پولیس نے لے لئیے تھے. سوائے مزید تشدد کرنے کے ریمانڈ مانگنے کی اور کوئی وجہ نہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 17, 2022
دوسری جانب سانس لینے میں دشواری کا سامنا، شہباز گل کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، شہباز گل کو جیل کے ڈاکٹر کی جانب سے طبی معائنہ کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی،شہباز گل کو کھانسی اور سانس میں تکلیف کی وجہ سے طبی معائنہ کیا جائے گا شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے
پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا، لگ رہا ہے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا جائے گا،پنجاب پولیس شہبازگل کو ڈی ایچ کیو پنڈی منتقل کرنا چاہتی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کا شہبازگل کو اسلام آباد منتقل کرنے پر اصرار ہے
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی ٹویٹ کر کے کہہ چکے ہیں کہ شہباز گل سے اڈیالہ ملاقات ہوئی. حوصلہ ابھی بھی بلند ہے. بد ترین تشدد کے باوجود، جو اس پر اسلام آباد میں کیا گیا، عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دینے سے انکار کر دیا. فون اسے حراست میں لیتے ہوئے ہی پولیس نے لے لئیے تھے. سوائے مزید تشدد کرنے کے ریمانڈ مانگنے کی اور کوئی وجہ نہیں
واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،
شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ