باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے 4 سال میں معیشت کا دیوالیہ نکالا،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پکڑے گئے،جرم ثابت ہوگیا، فیصلہ آگیا،مالم جبہ، بی آرٹی، آج تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا ،ایک بیانیہ بنا لیا جب عدالت میں ثبوت کی باری آئی تو کچھ نہیں،ان کی صداقت اور امانت کا جنازہ نکل چکا ہے، یہ جھوٹے بھی ہیں،کے ایس بی بینک کے اکاؤنٹ کے پیسے نکل کر ذاتی اکاؤنٹس میں جاتے رہے،دو کمپنیز آف شور ہیں، ایڈریس زمان پارک کا ہے جب پوچھا گیا کہ آپ کی ہیں تو کوئی جواب نہیں ؟الیکشن کمیشن میں 11 پٹیشنز کیں کہ میں جواب نہیں دوں گا، اپوزیشن نے سوال کیے کہا جواب نہیں دوں گا، جھوٹے الزامات لگائے،کوئی پیش نہیں ہورہا، کوئی قانون کے آگے جواب دہ نہیں، جج کو کہہ رہے ہیں سن لیں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، جہاں جہاں ان کو جواب دینا ہے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آپ کی کال پر اکٹھے ہوتے ہیں ان کے ساتھ تو کھڑے ہوں، بنی گالہ سے بھاگ گئے، لوگوں کو بلا کے تماشہ کھڑا کر کے عمران خان پھر بھاگ گئے، قانون کے مطابق تمام کارروائی ہوگی عمران خان ڈرامے بازی کے ایکسپرٹ ہیں، یہ 8 سال احتساب سے بھاگتے رہے،یہ جھوٹے بھی ہیں، چور بھی ہیں، فارن ایجنٹ بھی ہیں،عمران خان کا مقصد انتشار پھیلاکر معیشیت تباہ کرنا ہے،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے جائیں گے، وزیراعظم سیلاب متاثرین کے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں،اتحادی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے،سب کو سیلاب زدگان کی مدد کرنی ہوگی
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کے لئے ایف بی آر سے بات چیت جاری ہے جلد ہی لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا حکومت سینما گھروں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیر اور فنکاروں کو مراعات دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت اس ضمن میں فلم سازوں کو ٹیکس میں استشنا سمیت فلم انڈسٹری کے لئے آلات کی درآمد میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی
وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے وفد کے مطالبات، مسائل اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان